ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز سے 2 قومی کھلاڑیوں کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ، پی ایس ابی نے ایونٹ کیلئے ٹیم آفیشلز کے انتخاب کے معیار، ڈسپلن اور لاجسٹک ایشوز کا بھی نوٹس لیکر معاملے کی جانچ کے لئے ڈائریکٹر پی ایس بی لاہور کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔
آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 یا زائد کا ہدف حاصل کرکے عالمی ریکارڈ بنا دیا
ترجمان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کمیٹی 15 یوم میں جامع رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے دستے میں شامل 2 ایتھلیٹس کے حوالے سے تاحال معلوم نہیں ہو سکا، دونوں ایتھلیٹس 3 روز سے دیگر ایتھلیٹس کے ہمراہ نہیں ہیں۔
