اسلام آباد ( صبا بجیر) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے حالیہ مون سون بارشوں کے دوران ہونے والے جانی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے اب تک مختلف واقعات میں 271 افراد جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران بارش اور سیلابی صورتحال کےباعث 6 افراد لقمہ اجل بنے۔
مون سون بارشوں کا نیا اسپیل کل سے شروع ہو گا ، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مختلف واقعات میں 22 افراد زخمی ہوئے، 26 جون سے اب تک بارشوں کے دوران ملک بھر میں 655 افرادزخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اموات سیلابی ریلوں میں ڈوبنے اور گھروں کی چھتیں گرنے کے باعث ہوئیں۔
