پیرو میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی خبرایجنسیوں کے مطابق حادثہ بس میں اچانک پیدا ہونے والی مکینیکل خرابی کے باعث پیش آیا، حادثے کے وقت بس میں کل 66 افراد سوار تھے۔
کراچی کے ماہی گیروں کی کشتی گوادرمیں ڈوب گئی، 5 لاپتہ
اچانک بریک فیل ہونے اورڈرائیور کے قابو سے باہر ہونے کے باعث بس پہاڑی موڑ پرتوازن کھو بیٹھی اور تقریباً 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
امدادی ٹیمیں اورریسکیو اہلکار فوری طورپرموقع پر پہنچ گئے، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
