کراچی میں پانی اوربجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں کا صبر جواب دے گیا، متاثرہ افراد نے کورنگی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی معطل کردی۔
مظاہرین کی بڑی تعداد نے کالا پل کے دونوں اطراف آنے اورجانے والے ٹریک بند کر دیے، جس سے علاقے میں شدید ٹریفک جام پیدا ہو گیا۔
زرعی آمدن پر ٹیکس، کاشتکاروں کی گندم کی کاشت روکنے کی دھمکی
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے پانی کی فراہمی معطل ہے جبکہ لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا دی ہے، عوام نے مطالبہ کیا کہ فوری طورپرپانی اوربجلی کی بحالی یقینی بنائی جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔
پولیس اورانتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اورمظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی، کئی گھنٹوں تک سڑک بند رہنے کے باعث مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انتظامیہ نےعوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو فوری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
