پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی۔ بانی پی ٹی آئی کے جیل سے باہر آنے کے امکانات دکھائی نہیں دے رہے۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سینیٹ الیکشن میں علی امین گنڈاپور کو ٹف ٹائم ملا۔ فاٹا کے معاملات کو حل کرنے کے لیے قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا جائے۔ اور فاٹا کے انضمام کے وقت وعدے کے مطابق مختص فنڈز جاری کیے جائیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ اور ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں عصر کے بعد شہری گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کو آئینی کردار یاد کروانا پڑتا ہے، عظمیٰ بخاری
وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے منصوبوں کی تمام تر توجہ پنجاب پر مرکوز ہے۔ لیپ ٹاپ اسکیم، یوتھ اسکیم اور دانش اسکولوں میں خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو نظرانداز کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ارباب نیاز اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش غیرمعیاری ہے۔ اور خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے معیاری گراؤنڈز نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نہیں ہوسکا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی صوبے میں دھڑے بندی کا شکارہے۔ اور 5 اگست کے احتجاج کے لیے 20 گاڑیاں بھی نہیں لاسکتے۔
