بلوچستان کے دہرے قتل سے متعلق ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔
ڈیگاری میں قتل کی گئی بانو بی بی کی والدہ کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا، قبل ازیں انسداد دہشت گردعدالت نے گل جان بی بی کے 2 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی، جس پرعدالت نے 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
مرد ، خاتون کا قتل ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا نوٹس ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، آئی جی طلب
پولیس سرجن عائشہ فیض نے بتایا کہ سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کی استدعا پر پولیس سرجن نے گل جان بی بی کے بالوں،خون اور حلق کا لعاب سیمپل کے لیے لیا ہے، ڈی این اے کے نمونے سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ خاتون نے ویڈیو بیان میں قتل کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیٹی بانو کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق سزا دی گئی ہے، ہمارے لوگوں نے کوئی ناجائز فیصلہ نہیں کیا، ہم نے لڑکی کو قتل کرنے کا فیصلہ سردار شیر باز ساتکزئی کے ساتھ نہیں، بلکہ بلوچی جرگے میں کیا۔
