نئی دہلی، بھارتی کرکٹراوررائل چیلنجرزبنگلورکے فاسٹ بولریش دیال ایک اورسنگین تنازعے میں پھنس گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جے پورمیں ایک خاتون نے کرکٹرپر زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
خاتون کا کہنا ہے کہ کرکٹرنے اسے شادی کا جھانسہ دے کرجسمانی تعلق قائم کیا اوربعدازاں مالی استحصال بھی کیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل غازی آباد کی ایک خاتون نے بھی فاسٹ بالرپرجنسی استحصال، ذہنی و جسمانی تشدد اور دھوکا دہی کے الزامات لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا۔
خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ پانچ سالہ تعلق کے دوران یش دیال نے اسے مسلسل نقصان پہنچایا، کرکٹرکی جانب سے تاحال ان الزامات پرکوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
