واشنگٹن، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوکی ملاقات مثبت رہی، جس میں ایران سے ثالثی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی گئی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے معدنیات اورکان کنی کے شعبے میں تعاون پربھی گفتگو کی۔
پاکستان امریکا سے تجارتی معاہدے کے قریب، امداد نہیں شراکت داری چاہتے ہیں، اسحاق ڈار
مارکو روبیو نے باہمی مفاد میں دوطرفہ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پرزوردیا، ملاقات میں دہشتگردی، بالخصوص داعش کے خلاف تعاون کو مزید مؤثربنانے پربھی اتفاق ہوا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکا اورپاکستان کے درمیان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ اگست میں اسلام آباد میں ہوں گے، جس میں سیکیورٹی تعاون کومزید مضبوط بنایا جائے گا۔
