اسلام آباد، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اعلان کیا ہے کہ راول ڈیم کے اسپل ویز آج صبح 6 بجے کھولے جائیں گے، ڈیم کا پانی ذخیرہ کرنے کی سطح 1750 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ڈیم کا پانی چھوڑنے کا مقصد ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچاؤ اوراضافی پانی کے اخراج کو یقینی بنانا ہے، اسپل ویزکھلنے کے بعد کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں تیزی آنے کا امکان ہے۔
گلگت و دیامر میں کل سے 31 جولائی شدید بارش، آندھی، ژالہ باری اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ
ادارے نے تمام متعلقہ محکموں اورریسکیو اداروں کو پیشگی طورپرالرٹ کردیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
انتظامیہ نے کورنگ نالہ کے اطراف رہنے والے مکینوں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور پانی کا بہاؤ تیزہونے کی صورت میں نالے کے قریب جانے سے گریزکریں۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ اورریسکیو اداروں کی ہدایات پرعمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پرہیلپ لائنز سے رابطہ کریں۔
