اسکاٹ لینڈ، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ تجارتی ڈیل مکمل ہو چکی ہے جبکہ یورپی یونین کے ساتھ معاہدے کے امکانات پچاس فیصد ہیں۔
اسکاٹ لینڈ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ اگر یورپی یونین کیساتھ معاہدہ طے پایا تو یہ دنیا کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ ہوگا، یورپی کمیشن کی صدرسے اتوارکواہم ملاقات متوقع ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف
انہوں نے کہا کہ یورپ امیگریشن کے باعث تباہی کی طرف جا رہا ہے، یورپی ممالک کو خبردارکیا کہ اگرانہوں نے اس “خوفناک یلغار” کو نہ روکا تو یورپ باقی نہیں رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے اپنی سرحدوں سے “بہت سے برے لوگوں” کو نکال دیا ہے اورسخت اقدامات سے حالات کو بہتر بنایا جا رہا ہے
یورپی ممالک کوبھی اسی طرزکی سخت امیگریشن پالیسی اختیارکرنی چاہیے تاکہ اپنی ثقافت، سلامتی اورخودمختاری کو محفوظ رکھا جا سکے۔
