تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے خلاف درج مقدمات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایکس پر اپنے پیغام میں حماد اظہر نے لکھا کہ اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے ان ہزاروں ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے والد کے جنازے اور قرآن خوانی میں شرکت کی اور ان لاکھوں افراد کا بھی جنھوں نے افسوس کے پیغامات بھجوائے اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی۔
9 مئی کے کیسز میں مفرور حماد اظہر کی والد میاں اظہر کے جنازے میں شرکت
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین جنہوں نے ان کی یاد میں بہترین الفاظ کہے، میرے والد میاں اظہر مرحوم کے لئے دعا کی، ہم ان کے بھی مشکور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا، تین بہنوں کا بھائی اور دو کم سن بچوں کا باپ ہوں، مجھ سے زیادہ تکلیف اور دکھ میرے گھر والوں نے دو سال سے زائد عرصہ تک برداشت کی۔ دکھ کی گھڑی میں اپنے گھر والوں، خصوصاً اپنی والدہ کے ساتھ موجود رہنا چاہتا ہوں۔
علیمہ خان نے عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
حماد اظہر نے مزید لکھا کہ میں بے گناہ ہوں اور جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں جن کا کوئی سر پیر نہیں، اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کروں گا اور انصاف طلب کروں گا، مل گیا تو اللہ کا شکر ادا کروں گا اور نا ملا تو استقامت اور صبر سے مزید جبر برداشت کروں گا، بے شک اللہ صابرین کا ساتھ دینے والا ہے۔
