سینیٹ میں اسرائیلی پارلیمان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔
سینیٹ میں قرارداد سینیٹر پلوشہ خان نے پیش کی، قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان فلسطین کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ یک دل اور یک جان ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف
سینیٹر پلوشہ خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مغرب کی ناجائز ریاست ہے،اللہ کی عدالت میں ہم سب کو جواب دینا ہو گا۔
پلوشہ خان نے کہا کہ اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اسرائیلی پارلیمان نے مغربی کنارے پر قبضہ کی قرارداد منظورکی تھی۔
