وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے معاملے پرپیشرفت کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔
معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے، شہباز شریف
وزیراعظم نے واضح کیا کہ وزیرِ قانون کی سربراہی میں کمیٹی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے رابطے میں رہتے ہوئے درکار ممکنہ معاونت کیلئے کام کرے گی۔ حکومت ہر ممکن قانونی اور سفارتی مدد فراہم کرے گی۔
وزیر اعظم نے اس سے قبل سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو خط بھی لکھا تھا تاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمے میں پیش رفت ہو سکے۔
