سندھ حکومت نے کراچی میں 25 ٹاؤنز میں جاری پارکنگ فیس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کراچی کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پا رکنگ فیس پلازہ، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی، کراچی ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو فیس ختم کرنے اور عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
محکمہ بلدیات سندھ کی ہدایت پر پار کنگ فیس ختم کرنے کی باضابطہ مہم کا آغاز ہو گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شہریوں سے غیرقانونی پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
کے ایم سی کے بعد 25 ٹاؤنز کی سڑکوں پر بھی پا رکنگ فیس مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پار کنگ فیس مخصوص پلاٹس یا علاقوں میں ہی قانونی طور پر لی جا سکے گی، کے ایم سی کے علاوہ تمام ادارے اب کراچی میں پا رکنگ فیس نہیں لے سکیں گے، سندھ حکومت کی ہدایت پر کراچی کے ہر علاقے میں پارکنگ فیس مفت کردی گئی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پار کنگ فیس کا خاتمہ عوامی مفاد میں کیا گیا،کراچی میں اب کوئی بھی ادارہ سڑکوں پر پارکنگ فیس وصول نہیں کرسکے گا، میونسپل کمشنرز کو عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔
