عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی طلب کر لیا۔
لاہور کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے بانی پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔
علیمہ خان نے عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
عدالت نے شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو 30 جولائی کو طلب کر لیا۔ عدا لت نے بانی پی ٹی آئی کے سمن نوٹس اڈیالہ جیل حکام کے نام جاری کرکے مقدمے کی آئندہ سماعت کیلیے 30 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔
واضح رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے اسلام آباد پولیس پر حملے کے الزام میں یہ مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
