قومی احتساب بیورو نے ملک بھر میں پراپرٹی اور ہاؤسنگ سیکٹر فراڈ کی روک تھام اور شفاف خرید و فروخت کے لیے جدید ترین آن لائن نظام تیار کر لیا ہے۔
چیئرمین نیب جلد اس آن لائن نظام کا افتتاح کریں گے، نئے سسٹم سے ملک بھر میں پلاٹس کا ریکارڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا، پلاٹ یا سوسائٹی کی قانونی حیثیت، این او سی، نقشہ، مالکان کی تفصیلات، تصدیق شدہ رپورٹ خرید و فروخت کیلئے استعمال ہو گی۔
پاکستان میں پہلا آن لائن خواتین پولیس اسٹیشن قائم
نیب حکام کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کے پراپرٹی کا مکمل ریکارڈ اس ڈیجیٹل پورٹل پر موجود ہوگا اور صرف پلاٹ نمبر کے ذریعے کسی بھی پلاٹ کی تصدیق کرکے قانونی دستاویز کے طور خرید و فروخت کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
نیب کے مطابق اس سسٹم کا مقصد نا صرف شہریوں کو جعلسازی سے بچانا ہے بلکہ ہاؤسنگ اسکیمز میں اوور سیلنگ، جعلی فائلز، اور غیر قانونی زمینوں کی خرید و فروخت جیسے سنگین جرائم کا خاتمہ بھی ہے۔
