نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی مجوزہ نجکاری تاخیر کا شکار ہو گئی ہے کیونکہ عالمی شہرت یافتہ رئیل اسٹیٹ فرم جونز لینگ لاسالے (جے ایل ایل) نے خدمات انجام دینے سے معذرت کر لی ہے۔
جے ایل ایل نے بتایا کہ اس کے بعض کلائنٹس ہوٹل خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، جس سے مفادات کا تصادم پیدا ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ جلد از جلد نئے فنانشل ایڈوائزر کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع کر رہا ہے تاکہ نجکاری کا عمل شفاف، مسابقتی اور موثر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔
کابینہ کمیٹی نجکاری نے روز ویلٹ ہوٹل کے حوالے سے نئے پلان کی منظوری دیدی
نجکاری کمیشن کا بورڈ جلد اجلاس منعقد کرے گا تاکہ نئے مشیر کی تقرری کی منظوری دی جا سکے، جس کے بعد اس کا اشتہار بین الاقوامی سطح پر جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے پاکستان نے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے جونز لینگ لاسالے امیریکاز کو مالی مشیر مقرر کیا تھا، جس پر 2.1 ارب روپے لاگت آئی۔ اس مشیر کی فیس میں مختلف مراحل پر مبنی ادائیگیاں اور سودے کے مکمل ہونے پر 0.95 فیصد کامیابی کی فیس شامل تھی۔
پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع ، بولی دہندگان سے درخواستیں طلب
جے ایل ایل نے اپنی ذمہ داری کے دوران ہوٹل کی جانچ پڑتال مکمل کی اور بین الاقوامی معیار اور مارکیٹ کی صورت حال کو مدِنظر رکھتے ہوئے متعدد ممکنہ نجکاری ماڈلز پر مشتمل رپورٹس بھی تیار کیں۔
