غزہ: اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 62 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ان میں 19 افراد وہ تھے جوامداد کے حصول کی کوشش کررہے تھے، فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق قحط اورغذائی قلت سے مزید 2 افراد شہید ہو گئے، جس کے بعد بھوک سے مرنے والوں کی تعداد 115 ہو چکی ہے۔
سعودی عرب کا فرانس کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
یونیسف نے انکشاف کیا ہے کہ غذائی قلت سے شہید ہونے والوں میں 80 فیصد بچے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 5 ہزار سے زائد کمزور اور بیمار بچے اسپتال داخل کرائے جا چکے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق 20 لاکھ کی آبادی خطرے میں ہے اور بچوں کے لیے دودھ جیسی بنیادی اشیاء کی بھی اجازت نہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ فروری کے مقابلے میں غذائی قلت کی شرح 4 گنا بڑھ چکی ہے۔ غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 59 ہزار 587 ہو گئی ہے۔
