امریکی صدرٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، چیئرمین جیروم پاول سےملاقات، شرحِ سود، امریکی معیشت کی صورتِ حال اورادارے کے مستقبل کے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے چیئرمین پاول درست فیصلے لیں گے اور شرحِ سود میں کمی کریں گے تاہم پاول پراستعفیٰ دینے کیلئے کوئی دباؤ نہیں ہے، ساتھ ہی اشارہ دیا کہ فیڈرل ریزرو کے نئے سربراہ کے لیے دو سے تین ناموں پرغورجاری ہے۔
حماس سے مذاکرات ناکام، جنگ بندی پر پیش رفت نہیں ہوئی، امریکا
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران فیڈرل ریزرو بلڈنگ کی تزئین و آرائش پر اخراجات کا معاملہ بھی زیربحث آیا، جس پر دونوں شخصیات میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ منصوبے کی لاگت 2.7 ارب ڈالر سے بڑھ کر 3.1 ارب ڈالر ہو چکی ہے، جو امریکی عوام پر بوجھ بنے گا۔
