فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس جلد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدارامن کے لئے فرانس نے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ خطے میں جاری تنازع کو مستقل بنیادوں پرحل کیا جا سکے۔
غزہ میں بھوک اورمصیبت ناقابلِ بیان ہے، اسرائیل راستہ بدلے، برطانوی وزیرِاعظم
صدرمیکرون نے واضح کیا کہ فلسطینی ریاست کو قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو فلسطینی عوام کے دیرینہ حقِ خودارادیت کوتسلیم کرتے ہوئے دوریاستی حل کی حمایت کرنی چاہیے۔
انہوں نے اس اقدام کوامن کے قیام کی جانب فیصلہ کن پیش رفت قراردیا اورامید ظاہرکی کہ دیگر یورپی ممالک بھی اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔
