وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کابیان غیر ذمہ دارانہ ہے، اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے کیلئے اس طرح کے بیانات دیے جاتے ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کوخیبرپختونخوا میں مینڈیٹ ملا ہوا، خیبرپختونخوا میں امن وامان کو بہترکرنے کےبجائے پی ٹی آئی انتشارکررہی ہے۔
خیبر پختونخوا کو کسی بھی فیصلے پر اعتماد میں نہ لینا آئین کی خلاف ورزی ہے، علی امین گنڈاپور
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی لانگ مارچ اور کبھی اسلام آباد پرچڑھائی میں لگی ہوئی ہے، صوبے میں امن وامان قائم کرنا مقامی حکومت کی ذمہ داری ہے، ن لیگ کی حکومت میں خیبرپختونخوا میں امن قائم کردیا تھا۔
جن عناصرکوملک سے نکال دیا تھا، پی ٹی آئی نے انہیں واپس لاکر بسایا، دہشتگردی کیخلاف بشمول وفاق تمام اداروں کوملکرکام کرنا ہوتا ہے۔
احتجاج کیس ، عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری ، غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنیکا حکم
پاکستان نے حالیہ جنگ میں بھارت کوعبرتناک شکست دی، بھارت شکست کی عزیمت چھپانے کیلئےاپنی پراکیسز کے ذریعے دہشتگردی کررہا ہے۔
پی ٹی آئی کے علاوہ پورا ملک قومی معاملات پریکجہتی رکھتا ہے، جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تب بھی یہ قومی یکجہتی قائم کرنےمیں ناکام رہے، بانی پی ٹی آئی اپنے مخالفین کیساتھ بیٹھنے کے لیے تیارنہیں ہوتے۔
