سبی اور اس کے گردونواح میں آج سہ پہر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ شہریوں نے بارش سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے باہر نکل کر موسم کا بھرپور لطف اٹھایا۔
سکردو کے علاقے کندوس میں کلائوڈ برسٹ ، درجنوں مکانات اور دکانیں منہدم ، رابطہ پل بہہ گیا
بارش کے باعث شہر کے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے آمد و رفت میں مشکلات پیش آئیں، میونسپل عملہ نکاسی آب کے کام میں مصروف ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے، شہریوں کواحتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔
