ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف کے خلاف اجتماع اور امن و عامہ ایکٹ 2024 کے تحت درج پہلے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، ٹرائل کورٹ نے تحریک انصاف کے 12 کارکنوں کو چھ چھ ماہ قید کی سزائیں سنا دیں جبکہ ایک کارکن کو بری کر دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت کی گرفتاری و رہائی
فیصلے کے مطابق 26 نومبر کو بغیر اجازت جلسہ جلوس کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر (پاپو) ایکٹ کے تحت مقدمات درج تھے۔
واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے تھانہ رمنا کے 2 مقدمات کے فیصلے سنائے جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے تھانہ ترنول کے مقدمے میں فیصلہ سنایا۔
