کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان متنازع سرحدی علاقے میں جھڑپوں کے دوران 11 تھائی شہری اور ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔
تھائی وزارت خارجہ کے مطابق کمبوڈیا نے حملوں میں اسپتال سمیت شہری علاقوں کو نشانہ بنایا، جھڑپوں کے بعد تھائی فوج نے سرحدی علاقے میں ایف 16 جنگی طیارے پہنچا دیئے ہیں۔
روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، 49 افراد ہلاک
تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے جبکہ کمبوڈیا نے تھائی لینڈ سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلا کر تمام تھائی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
دوسری جانب چین نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی جھڑپ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدگی کم کرنے میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔
