ڈھاکہ: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا سالانہ اجلاس بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہوا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی صدارت محسن نقوی کر رہے ہیں، اے سی سی اجلاس کا کورم مکمل تھا۔ اجلاس میں 24 ارکان شریک ہوئے، جبکہ بھارت سالانہ میٹنگ میں آن لائن شریک ہوا۔
اجلاس میں ایشیا کپ 2025 سے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔ جبکہ ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی شامل نہیں
قبل ازیں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا کہ کھیل ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا اہم ذریعہ ہیں، ایشین کرکٹ کونسل کا کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل ایک فیملی کی طرح ہے۔ اور کرکٹ کی بہتری کے لیے ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے۔ ہمیں مثبت فیصلے کرنا ہوں گے۔ اور ایسی تقریبات کے انعقاد سے تجربات کے تبادلے کا موقع ملتا ہے۔
