چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈھاکا میں بنگلہ دیشی وزیرکھیل آصف محمود سے ملاقات کی جس میں کرکٹ کے فروغ سے متعلق تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے امپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی اور ویمن کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت بھی کی، دونوں نے اتفاق کیا کہ اسپورٹس کے فروغ کیلئے پی سی بی اور بی سی بی میں معاہدہ کیا جائے گا۔
ملاقات میں نوجوانوں کی اسکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا، اعلیٰ تعلیم، اسکالرشپ پروگرامز اور تعلیمی میدان میں تجربات سے فائدہ اٹھانے پر گفتگو کی گئی۔
پی سی بی نے حسن چیمہ کو قومی سلیکشن کمیٹی سے ہٹا دیا
محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کے فول پروف نظام سے آگاہ کیا، بنگلہ دیشی وزیرکھیل نے نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جس کے بعد چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی۔
علاوہ ازیں محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے خطاب میں کہا کہ تقریب کے کامیاب انعقاد پر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایشین کرکٹ کونسل کا کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل فیملی کی طرح ہے، کرکٹ کی بہتری کیلئے ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا۔
