تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کو پولیس نے حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا۔
راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں اپنے وکیل کے ہمراہ این اے 55 کیس میں پیشی پر آئے تھے ،الیکشن ٹریبونل سے باہر نکلتے ہی پولیس نے گرفتار کرکے گاڑی سمیت تھانہ نیوٹاؤن منتقل کر دیا۔
احتجاج کیس ، عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری ، غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنیکا حکم
راجہ بشارت کے وکیل عبدالرزاق خان نے کہا کہ پولیس کو تمام بیل آرڈرز دکھائے ہیں مگر پولیس راجہ بشارت کو ہر صورت حراست میں لینا چاہتی تھی۔
دوسری جانب راجہ بشارت کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا جس کی تصدیق ان کے وکیل نے کر دی ہے جبکہ راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات میں میری ضمانت کنفرم ہے۔
