اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی ریلے میں بہنے والے ریٹائرڈ کرنل کی لاش دریائے سواں سے مل گئی جبکہ بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش کے باعث ریٹائرڈ کرنل قاضی اسحق اور ان کی بیٹی 22 جولائی کی صبح گھر سے نکلتے ہی گاڑی سمیت سیلابی پانی میں بہہ گئے تھے۔
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی ، ہلاکتوں کی تعداد 245 ہو گئی
کرنل اسحق اور ان کی بیٹی کی تلاش کیلئے مسلسل تین دن آپریشن جاری رہا ، آپریشن کے تیسرے روز دوپہر کو ریسکیو کوکرنل کی لاش مل گئی۔
قبل ازیں صبح کے وقت کرنل کی گاڑی کا بونٹ اور دروازہ دریائے سواں پل کے نیچے سے مل گیا تھا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے پانی کی سطح کم ہونے کے باعث آج دریائے سواں میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔
