ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے روس اور یوکرین پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ خونی جنگ کو فوری طور پر روکنے کے لیے نتیجہ خیزمشاورت میں شامل ہوں۔
استنبول میں جاری امن مذاکرات کے پس منظرمیں ترک وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ خونی جنگ ہردن انسانی جانوں کا نقصان کررہی ہے جس کا فوری خاتمہ ناگزیر ہے۔
روس اور یوکرین کا 1200 قیدیوں کے تبادلے پراتفاق، جنگ بندی کی تجویز
انہوں نے فریقین پرزوردیا کہ وہ ماضی میں طے پانے والے معاہدوں کو بنیاد بناتے ہوئے مذاکرات کو آگے بڑھائیں اور سیاسی حل کی راہ ہموار کریں۔
انہوں نے ایک بارپھرامن عمل میں سہولت کارکا کردارادا کرنے کی پیشکش کی ہے، ترک حکومت کا مؤقف ہے کہ علاقائی استحکام اورانسانی جانوں کے تحفظ کے لیے جنگ کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
