اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی معاہدے پر باضابطہ دستخط کر دیئے گئے۔
پاکستان کے سیکرٹری تجارت جواد پال اور افغانستان کی جانب سے افغان ڈپٹی وزیر تجارت ملا احمد اللہ زاہد نے معاہدے پر دستخط کیے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والا تجارتی معاہدہ یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہو گا۔ اور ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے مؤثر رہے گا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان کو 4 افغان برآمدی اشیاء میں ٹیرف کم ہو گا۔ پاکستان کو انگور، انار، سیب اور ٹماٹر کی برآمد پر ٹیرف کم ہو گا۔
طے پانے والے معاہدے کے تحت افغانستان کو بھی 4 پاکستانی برآمدی اشیاء پر ٹیرف کم ہو گا۔ افغانستان کو پاکستان سے آم، کینو، کیلے اور آلو کی برآمد پر ٹیرف کم ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد کر دی جائے گی۔
