اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام اور ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں بھی بارش متوقع ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ اور سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اپنے وعدے پر قائم نہیں رہتی تو ہمیں عدالت جانا ہو گا، مولانا فضل الرحمان
این ڈی ایم اے کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث درخت گرنے، بجلی کی بندش اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اس لیے عوام درختوں، بل بورڈز اور غیر محفوظ تعمیرات سے دور رہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ عوام بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
