وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سزائیں عوام کی رائے اور آئین پر حملہ ہے، تمام کیے گئے غیر قانونی فیصلوں کو واپس لینا ہو گا۔
اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے۔ 5 اگست سے پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہو گی۔
تحریک انصاف کو سلام ، مایوس نہ ہوں آپ کے مقدمات کا بھی میرے کیس جیسا انجام ہو گا ، جاوید ہاشمی
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ختم کرنے والے آج ماضی کا قصہ بنتے جا رہے ہیں ، ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
