سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، 9 مئی کے کیسز میں مفرور حماد اظہر بھی جنازے میں شریک ہوئے۔
نمازِ جنازہ پروفیسر مولانا محمد یوسف نے پڑھائی، نماز جنازہ میں صوبائی وزیر فیصل کھوکھر، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، فواد چوہدری ، پی ٹی آئی رہنما میاں اعجاز شفیع جمشد اقبال بھی شریک ہوئے۔
سعودی شہزادہ ولید بن خالد بن طلال 20 سال تک کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گیا
قبل ازیں 9 مئی کیسز کے باعث مفرور حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کے جنازے میں شرکت کے لیے رہائشگاہ پہنچ گئے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب میاں اظہر کی رہائشگاہ پہنچیں، مریم اورنگزیب گزشتہ رات بھی میاں اظہر کی رہائشگاہ گئی تھیں۔ جبکہ مسلم لیگ کے قائد نوازشریف ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر نے میاں اظہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
