اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے 9 مئی کیس میں رہنماؤں کو سزا سنائے جانے پرعدالتی فیصلوں کومتنازع قراردے دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا کہ آج کے فیصلوں سے واضح ہے کہ عدالتیں انصاف دینے میں ناکام ہو چکی ہیں اورعوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔
احمد خان بھچر نے سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اورانکے ساتھیوں نے صرف شفاف ٹرائل کا مطالبہ کیا تھا جبکہ آئین کہتا ہے کہ ایک کیس کا ٹرائل مختلف عدالتوں میں نہیں ہو سکتا، آج ایک اورمتنازع فیصلے کا اضافہ ہوا ہے۔
پی ٹی آئی کے سینئررہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج ہمارے قائدین کو نہیں، جمہوریت کو سزا دی گئی ہے، پنجاب میں ایک ہی فرد مختلف مقدمات میں مدعی بن رہا ہے جو شفافیت پرسوالیہ نشان ہے۔
