لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا سے سنائی گئی 10 سال قید کی سزا کے فیصلے کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ملک احمد بھچر نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعے پرمیرے خلاف سیاسی بنیادوں پرمقدمہ قائم کیا گیا، جس میں آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے بغیر فیصلہ سنایا گیا۔
9 مئی کیس، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر کو 10 سال قید کی سزا
انہوں نے الزام عائد کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد حکومت نے عدالتوں کو اپنے تابع کر لیا ہے اور ہمیں ایسے ہی فیصلوں کی توقع تھی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سزا کے تحریری فیصلے کے موصول ہوتے ہی وہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے تاکہ انصاف حاصل کیا جا سکے۔
