وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقوں اور مرکزی شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا۔
بارش سے زیرو پوائنٹ، ایف-8، جی-6، بلیو ایریا اور آئی-10 سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں زیرِآب آ گئیں، بارش اور جمع کے باعث ٹریفک کی روانی متاثراورشہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بابوسرٹاپ اور دیوسائی میں پھنسے 250 سیاح ریسکیو، سرچ آپریشن جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے، شہریوں کواحتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب کے لیے واٹر ٹینکرزاورعملہ روانہ کردیا گیا ہے۔
