وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑی پر غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ڈی جی ایکسائز نے شہر بھر میں کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑی کو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی نمبر پلیٹ کے علاوہ کوئی دوسری نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں۔
اسلام آباد کیلئے 4 نئے ڈیمز کی منصوبہ بندی، واپڈا سے فزیبلٹی رپورٹ طلب
ڈی جی ایکسائز نے ہدایت کی ہے کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو فی الفور بند بھی کیا جائے۔
شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ التماس ہے غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال سے گریز کریں،فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو کسی صورت روڑ پر چلنے کی اجازت نہیں ہے۔
