تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی۔
شیر بنگلہ کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم 134 رنز ہدف کے تعاقب میں 126 رنز ڈھیر ہو گئی۔ ایک موقع پر قومی ٹیم 6 کھلاڑی 33 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
اس موقع پر رانا فہیم اشرف نے 51 رنز کی بہترین اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو جیت نہ دلا سکے۔ پاکستان کے سات کھلاڑی ڈبل فگر بھی عبور نہ کر پائے۔
بنگلہ دیش کے شوریف السلام نے تین جب کہ مہیدی اور تنظیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے پہلے پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے احمد دانیال اور سلمان مرزا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، بنگلہ دیش کے بیٹر جاکر علی نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیم سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بولنگ کریں گے۔ ہم ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے ہیں، اور بطور ٹیم ہم اسی میں زیادہ پُراعتماد محسوس کرتے ہیں۔ یہ فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں یا کس وکٹ پر کھیل رہے ہیں اگر وکٹ فلیٹ ہو۔
امام الحق کا انگلش کاونٹی ٹیم یارکشائر سے معاہدہ
انہوں نے کہا کہ ایک بولر کے طور پر آپ کو پھر بھی درست لائن و لینتھ پر گیند کرنی ہوتی ہے اور مسلسل درست ایریاز میں گیند ڈالنی ہوتی ہے، اور آج ہم یہی کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہماری ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔ احمد دانیال آج ڈیبیو کر رہے ہیں، جبکہ ابرار ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں بنگلہ دیش کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
