سرگودھا: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر سمیت دیگر کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) سرگودھا نے 9 مئی کو میانوالی میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 36 کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف سزا سنائی۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ رکن قومی اسمبلی احمد چھٹہ اور سابق رکن قومی اسمبلی بلال اعجاز بھی سزا یافتہ افراد میں شامل ہیں۔
فیصلہ کے وقت اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر سمیت کوئی ملزم عدالت میں نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا
اے ٹی سی سرگودھا کے جج محمد نعیم شیخ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ میانوالی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس میں عدالت نے احمد خان بھچر سمیت کیس کے 32 ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ دے رکھا تھا۔
