امریکہ نے غیر امیگرنٹ ویزا ہولڈرز سے 250 ڈالر کی نئی ویزا انٹیگریٹی فیس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویزا انٹیگریٹی فیس یکم اکتوبر 2025 سے نافذ ہوگی جو سیاحوں، طلبہ، کاروباری مسافروں سمیت بیشتر غیر ملکی افراد پر لاگو ہوگی، یہ نئی فیس موجودہ ویزا درخواست فیس اور I-94 فارم فیس کے ساتھ اضافی طور پر وصول کی جائے گی۔
امریکہ نے I-94 فیس بھی 6 ڈالر سے 24 ڈالر کردی ہے، امریکی محکمہ داخلہ نے کہا کہ فیس کے نفاذ کے لیے مختلف سرکاری اداروں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے، یہ فیس امریکی امیگریشن نظام میں درستگی بحال کرنے کے لیے متعارف کروائی گئی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکیوں کیلئے اسٹوڈنٹس ویزہ پر عائد پابندی اٹھا لی
امیگریشن اٹارنی اسٹیون اے براؤن کے مطابق یہ فیس B ویزا ہولڈرز اور بین الاقوامی طلبہ پر غیر متناسب اثر ڈالے گی، خاندانی سطح پر سیر و تفریح کا ارادہ رکھنے والے افراد ممکنہ طور پر فی فرد 250 ڈالر اضافی ادا کرنے سے گریز کریں گے۔
فیس ان درخواست گزاروں کو واپس نہیں کی جائے گی جن کی ویزا درخواستیں مسترد ہو جائیں، تاہم اگر ویزا ہولڈر ویزا ختم ہونے کے 5 دن کے اندر امریکہ چھوڑ دے اور کسی غیر مجاز ملازمت میں ملوث نہ ہو تو ری فنڈ ہو سکتا ہے، ماہرین کے مطابق فیس کی واپسی کے عمل میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔
