وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تزئین وآرائش پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، یہاں زیر تربیت اہلکاروں کو سہولیات فراہم کریں گے۔
نیشنل پولیس اکیڈمی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عام انسان کی جان و مال کی حفاظت کرنی ہے، اہداف کا حصول تبھی ممکن ہے جب تربیت اور بہترین سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا، نیشنل پولیس اکیڈمی میں معیاری تربیت، بہترین رہائش اور اچھی سہولیات کا انتظام ہو گا۔
ہر 2 ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی جانچیں گے ، اچھے نتائج نہ دینے پر کارروائی ہو گی ، شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ پولیس میدان عمل میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، پولیس اکیڈمی سے تربیت کے بعد میدان عمل میں شہریوں کو انصاف دینا ہے،
ایلیٹ فورس کا مقصد ایلیٹ کو تحفظ دینا نہیں بلکہ معاشرتی برائیوں کو ختم کرنا ہے۔
شہباز شیرف کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ادارے دہشتگردی کیخلاف سر گرم ہیں، ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا ہے سکیورٹی اہلکار دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔
