کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار کو عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر تفتیشی افسر نے ملزم فضل رحیم کی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر عدالت نے ملزم کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔
نیب کی بڑی کارروائی: کوہستان کرپشن کیس میں اربوں کے اثاثے برآمد
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے کوہستان میگا اسکینڈل میں 30 کرور روپے کی بینک ٹرانزیکشن کی ہے۔ ملزم کے بینک ٹرانزیکشن کے علاوہ غیر قانونی اثاثوں کا کھوج بھی لگایا گیا ہے۔ ملزم کو 19جولائی کو کوہستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کوہستان میگا اسکینڈل میں اب تک 10 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
