سینیٹ میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کیلئے عمر کی حد مقرر کرنے کا بل پیش کر دیا گیا ہے جس میں مختلف سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
سینیٹر سرمد علی اور مسرور احمد کے پیش کردہ بل میں 16 سال سے کم عمر افراد کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
مائیکروسافٹ سرورز پر عالمی سائبر حملہ، 100 سے زائد ادارے متاثر
بل کے تحت اگر کوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم نابالغ افراد کو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دے تو 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے اس کے علاوہ اکاؤنٹ بنانے میں مدد کرنے پر چھ ماہ تک قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
بل میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں پر نابالغ صارفین کے اکاؤنٹس روکنے کی قانونی ذمہ داری عائد ہو گی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو اس ضمن میں قواعد و ضوابط بنانے اور نافذ کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔
