مون سون کی بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ، 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات کے دوران 13 فراد جاں بحق ہو گئے۔
راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، ڈی ایچ اے راولپنڈی میں باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئےجن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
راولپنڈی میں بارش سے گھروں میں پانی داخل ہو گیا، دریائے سواں میں طغیانی آنے سے کاک پُل پر بھی پانی جمع ہو گیا۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے واسا اور دیگر اداروں کو الرٹ کر دیا گیا۔
چکوال میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، الرٹ جاری
گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچا دی، بابوسر ٹاپ کے قریب شدید لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے گاڑیاں اور پل بہہ گئے، رابطہ سڑکیں اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ، گلگت میں متعدد سیاح لاپتہ ہیں، ضلعی انتظامیہ نے دیامر میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ایک سکول، 2 ہوٹل، پولیس چوکی، پولیس شیلٹر ، شاہراہ بابوسر سے متصل 50 سے زائد مکانات اور شاہراہ بابوسر پر 4 رابطہ پل تباہ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب پاک فوج نے شاہراہ بابوسر اور قراقرم پر پھنسے سیاحوں کوہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔
