چلاس، ضلع دیامر کے سیاحتی مقامات بابوسر اور تھک میں اچانک آنے والے شدید سیلاب سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
ڈپٹی کمشنرعطاء الرحمٰن کاکڑکے مطابق 3 سیاح جاں بحق، 4 زخمی اور 15 سے زائد لاپتہ ہیں، 3 بجے کے قریب سیلاب آیا جس کے باعث چلاس جلکھڈ روڈ 14 سے 15 مقامات پر بند ہو گئی۔
قراقرم ہائی وے سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پربند
تتہ پانی اورلال پڑی کے مقام پرشاہراہِ قراقرم بھی متاثر ہوئی، سیلابی ریلے میں 10 سے 15 گاڑیاں بہہ گئیں، 25 گھر تباہ ہوئے جبکہ بابوسرمیں ہزاروں سیاح پھنس گئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مواصلاتی نظام درہم برہم ہے اور ٹورسٹ پولیس کا شیلٹر بھی متاثرہوا ہے، سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
