پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے شیر بنگلا نیشنل سٹیڈیم کی پچ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بین الاقوامی کرکٹ کے لیے ناقابل قبول قرار دے دیا۔
گزشتہ روز پہلے ٹی 20 میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے تسلیم کیا کہ ان کے بیٹرز نے پچ کو غلط انداز میں پرکھا تاہم انہوں نے اس کی بین الاقوامی معیار سے کم تر حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ یہ پچ کسی کے لیے بھی موزوں ہے، ٹیمیں ایشیا کپ یا ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کر رہی ہیں، ایسے میں اس سطح کی پچ ناقابل قبول ہے۔
پہلا ٹی 20، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
ہیسن نے مزید کہا ہے کہ فخر زمان نے کچھ جارحانہ شارٹس کھیلے جس سے ہمیں غلط تاثر ملا کہ پچ کیسی کھیل رہی ہے، درمیانے اوورز میں ناقص شاٹ سلیکشن نے ہمیں نقصان پہنچایا، گیند جب سیم اور باؤنس کرنے لگی تو ہم خطرے کا اندازہ نہ لگا سکے۔
