ڈی جی محکمہ موسمیات صاحبزادہ خان نے اسلام آباد کے علاقے سیدپور میں کلاوڈ برسٹ ہونے کی تردید کر دی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشیں کہیں زیادہ کہیں کم ہوتی ہیں، اس کو کلاؤڈ برسٹ کا نام نہ دیاجائے ،کلاؤڈ برسٹ بڑے شارٹ پریڈ کیلئے ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سید پور میں 139 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، گولڑہ میں 46 اورایچ 8 میں 16ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
اسلام آباد : موسلا دھار بارش، پانی کا تیز بہاؤ، سیدپور میں 2 گاڑیاں نالے میں بہہ گئیں
انہوں نے بتایا کہ ہم نے مون سون بارشوں کے حوالے سے ایڈوایزری جاری کی ہوئی ہے،بارش کا یہ سلسلہ 25جولائی تک جاری رہے گا۔
بولے کہ یہ سلسلہ اسلام آباد تک محدود نہیں رہے گا ملک کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوسکتی ہے،اسلام آباد میں اگلے4 دن وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری رہے گا۔
