رباط: مراکش کے دارالحکومت رباط میں ہزاروں افراد غزہ کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رباط میں غزہ کی حمایت میں نکالی گئی احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے غزہ کے عوام سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔
مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مراکش حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔
ریلی کے دوران مظاہرین نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے، جنگ بندی کروانے اور فلسطینیوں کو فوری امداد فراہم کرنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ممبئی ہائیکورٹ نے 200 کے ٹرین بم دھماکوں کا فیصلہ سنا دیا ، 12 ملزمان بری
یہ احتجاج ایسے وقت میں سامنے آیا جب غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ دنیا بھر میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے مظاہرے ہو رہے ہیں۔
