انگلش کاونٹی ٹیم یارکشائر نے قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کو سائن کر لیا۔
مینجمنٹ یارکشائر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امام الحق بقیہ سیزن کے لئے یارک شائر کاونٹی کلب کے لیے دستیاب ہوں گے۔
امام الحق رواں ہفتے سرے کاونٹی کلب کے ساتھ میچ کے لئے پلئینگ الیون میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امام الحق نے پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن میں اچھی کارکردگی دکھائی۔
سینٹرل کنٹریکٹ ، بابر اعظم ، رضوان کیٹگری اے میں برقرار ، امام الحق ، فخر زمان اور سرفراز احمد باہر
جنرل مینجر یارکشائر کاونٹی گیون ہملٹن بولے کہ ہمیں خوشی ہے کہ امام الحق ہماری ٹیم کا حصہ بنے ہیں،بھارتی رتوراج جوائن نہ کرنے پر دکھ ہے،رتوراج کی جگہ امام کی شمولیت ٹیم کے لئے فائدہ مند ہوگی،
انہوں نے بتایاکہ امام الحق ون ڈے کپ اور کاؤنٹی چیمپئن شپ کے بقیہ میچز بھی کھیلیں گے۔
