وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیدپور میں موسلادھار بارش اور پانی کے تیز دباو کے باعث دو گاڑیاں نالے میں بہہ گئی ہیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارش رکنے کے بعد علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا جائے گا،سینی ٹیشن ٹیموں کی جانب سے نکاسی آب کا عمل بھی جاری ہے۔
25جولائی تک بارشیں، ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری، لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ
انہوں نے بتایا کہ سید پور میں قائم تجاوزات کی وجہ سے پانی نشیبی علاقے میں کھڑا ہوا ہے،تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور جنوبی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔
ملتان کے اسپتالوں میں گیسٹرو کے کیسز میں خطرناک اضافہ
اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، سرگودھا، خوشاب، جہلم، گوجرنوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے۔
حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، قصور اور گرد و نواح میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، شانگلہ، سوات، مالاکنڈ، پشاور، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، مردان، کرم، اورکزئی، ہنگو، کوہاٹ، بنوں اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
افغان شہریوں کی قانونی طور پر پاکستان آمد کے دروازے کھلے ہیں، وزیر داخلہ
بارکھان، سبی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورا لائی، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، ژوب، کوئٹہ، مستونگ، زیارت، قلات، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گرد و نواح میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
کراچی، ٹھٹھہ، حیدر آباد، میر پور خاص، مٹھی، تھر پارکر، بدین، عمر کوٹ، میرپور خاص، سکھر، کشمور، شکار پور، جیکب آباد، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، دادو اور شہید بینظیر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
